ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کسانوں کی حالت سدھارنے کے لیے پابندعہد، بدعنوانی روکنے کی وجہ سے لوگ مجھے ہٹاناچاہتے ہیں:مودی

کسانوں کی حالت سدھارنے کے لیے پابندعہد، بدعنوانی روکنے کی وجہ سے لوگ مجھے ہٹاناچاہتے ہیں:مودی

Sun, 22 Jul 2018 01:14:33    S.O. News Service

شاہ جہاں پور:21/جولائی(ایس او نیوز/ائی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں کسان ریلی میں کسانوں کو بدحالی سے نکالنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کی دلدل میں پھنسی سابقہ حکومت کی وجہ سے استحصال کا شکار کسانوں کی حالت سدھارنے کے سمت میں حکومت تیزی سے کام کررہی ہے۔مسٹر مودی نے کہا میرا گناہ یہی ہے کہ میں بدعنوانی کے خلاف لڑ رہا ہوں۔ خاندانی سیاست کے خلاف پوری طاقت سے کھڑا ہوں۔ ہم نے عہد کیا ہے کہ جن لوگوں نے یہاں کے لوگوں کو اٹھارہویں صدی میں جینے کے لئے مجبور کردیا ہم اسے بدل کر رکھ دیں گے۔ ہم جلد ہی تمام گھروں تک بجلی پہنچاکر رہیں گے۔ ہم نے بچولیوں اور مفت خوروں کا دھند ہ بندکروادیا ہے ۔ایسے میں وہ ہمیں ہٹانا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک ایسے نہیں پیش کی جاتی ہے۔جب90ہزارکروڑ روپے ادھر ادھر جانا بند ہوجاتے ہیں تب پیش کی جاتی ہے۔ ملک کے عوام عدم اعتمادظاہرکرنے والوں کے گھمنڈ کو چور چور کردیتے ہیں ۔ کچھ لوگ ہماری برائی کررہے تھے ۔ ہمار ے کام کا حساب مانگ رہے تھے۔اپوزیشن اتحاد پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب دل کے ساتھ دل ہو تو دلدل ہوجتا ہے اور جتنا زیادہ دلدل ہوتا ہے اتنا ہی کمل کھلتا ہے۔ وہ اپنے مستقبل کا اندازہ لگانے کے لئے عدم اعتماد کی تحریک لائے لیکن ان کا اندازہ غلط تھا کیوں کہ ملک بدل چکاہے ۔ یہاں بیٹیاں اب جاگ چکی ہیں۔ اب ان کا فارمولہ کام نہیں آنے والا ہے۔ سائیکل ہو یا ہاتھی کسی کو بھی اب بنائیں ساتھی ، لیکن آپ کے ڈرامے کو عوام جان چکے ہیں۔


Share: